ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 8, 2025 10:23 AM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کَل شام سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ سری نگر ہوائی اڈے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کَل شام سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ سری نگر ہوائی اڈے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ BJP کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں Andrabi نے بھی سری نگر ہوائی اڈے پر وزیر داخلہ امت شاہ کا خیر مقدم کیا۔ کشمیر پہنچنے کے فوراً بعد جناب شاہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے ہمراہ پولیس کے نائب سپرنٹنڈنٹ ہمایوں مزمل کی رہائش گاہ پر گئے، جنہوں نے 13 ستمبر 2023 کو جنوبی کشمیر کے Kokernag علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک مڈبھیڑ کے دوران اپنی جان گنوادی تھی۔ جناب امت شاہ نے دیر شام راج بھون میں میٹنگیں کیں اور افراد اور وفود سے بات چیت کی۔     

مرکزی وزیر داخلہ اتوار کے روز جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر جموں پہنچے تھے۔ جناب شاہ نے موسم سرما کی راجدھانی میں اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر داخلہ نے جموں خطے کے کٹھوعہ ضلع میں سرحدی باہری چوکی Vinay کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقے میں سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بارڈر سکیورٹی فورس BSF کے اہلکاروں سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کے تحفظ میں ڈیوٹی پر رہتے ہوئے سخت محنت، استقلال اور قربانیوں کیلئے فورس کے جوانوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مودی حکومت سکیورٹی فورسز اور اُن کے اہل خانہ کی بہبود کے تئیں عہد بستہ ہے۔ امکان ہے کہ وزیر داخلہ آج بعد دوپہر نئی دلّی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں