ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 16, 2025 9:38 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام میں بوڈو لینڈ کی ترقی کے تئیں مرکز کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق گواہاٹی میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بوڈو لینڈ کی ترقی کے تئیں مرکز کے عہد کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔ جناب شاہ آج تیسرے پہر کوکرا جھار ضلع میں Dotma کے مقام پر آل بوڈو اسٹوڈینٹس یونین کی 57ویں سالانہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ بوڈو معاہدے کی 82 فیصد شقوں کو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ پر دو سال کے اندر اندر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیرموصوف نے بوڈو لینڈ علاقائی خطے کو، تشدد سے دوچار علاقے سے ایک پُرامن اور ترقی مرکوز خطے میں تبدیل کرنے کو اجاگر کیا۔ انھوں نے نوجوانوں کو اصل دھارے کے ساتھ مربوط کرنے، اور اُنھیں اپنی توجہ ترقی پر مرکوز کرنے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کو دیا۔مرکزی وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ جلد ہی دلّی میں ایک سڑک کا نام سرکردہ سماجی کارکن اور آل بوڈو اسٹوڈینٹس یونین کے سابق صدر اُپیندر ناتھ برہما کے نام پر رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں، شہر میں اُن کا ایک مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں