ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 9:41 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعادہ کیا ہے کہ ملک اگلے سال مارچ کے اختتام تک نکسل واد سے آزاد ہوجائے گا۔ 86 ماؤنوازوں نے تلنگانہ میں خودسپردگی کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ چھتیس گڑھ سے نکسل واد، اگلے سال مارچ کے اواخر تک ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں بَستر Pandum کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ نے ماؤنوازوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور اصل قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔

جناب امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے قبائلی فنون کو فروغ دینے میں بَستر Pandum کی ستائش کی اور یہ اعلان کیا کہ اگلے سال ہر قبائلی ضلعے کے کاریگر اور فنکار اس میں شامل ہوں گے۔

دنتے واڑہ کے اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے مختلف سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں