مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کیلئے اس مہینے کی 7 اور 8 تاریخ کو جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب شاہ امن وقانون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ پولیس، مرکزی مسلح پولیس فورسز (CAPFs) اور انٹلیجنس ایجنسیوں کے سینئر حکام میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
بات چیت کے دوران انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں، سرحد پار دراندازی کی کوششوں اور جموں وکشمیر میں سکیورٹی کے مجموعی منظرنامے پر توجہ مرکوز رہنے کا امکان ہے۔ جائزہ میٹنگ کے ساتھ ساتھ توقع ہے کہ وزیر داخلہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور تعینات فورسز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بین الاقوامی سرحد سے متصل اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جناب شاہ جموں وکشمیر کے اپنے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اُن کا یہ دورہ محض سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پر ہی مرکوز نہیں ہے۔×