ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 10:17 PM

printer

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج نئی دلی میں کوئلے کے کان کی تجارتی نیلامی کے بارہویں دور کا آغاز کیا

کوئلے اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج نئی دلی میں کوئلے کے کان کی تجارتی نیلامی کے بارہویں دور کا آغاز کیا۔ جناب ریڈی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت میں کوئلے کے شعبے نے رواں مالی سال میں کوئلے کی پیداوار ایک ارب ٹن سے تجاوز کرکے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت میں، دنیا میں کوئلے کا پانچواں سب سے بڑا ذخیرہ ہے اور کوئلے کی پیداوار اور کھپت والا دوسرا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نجی شعبے کی شراکتداری اور نئی ٹیکنالوجی کو اختیار کئے جانے کی وجہ سے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔

جناب ریڈی نے اس بات کا ذکر کیا کہ گیارہویں راؤنڈ تک، کوئلے کی کُل 125 کانوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کی جاچکی ہے، جس سے امید ہے کہ 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی سرمایہ کاری ہوگی اور چار لاکھ بلاواسطہ اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔  x