مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار نے پچھلی دہائی میں، پورے ملک میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے تئیں جامع رسائی کرکے، ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے کر ابتدائی سطح سے تیسری سطح پر پہنچایا گیا ہے۔ وہ آج ہریانہ کے شہر ہسار میں مہاراجہ اگرسین میڈیکل کالج کیمپس میں مہاراجہ اگرسین کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
اِس موقع پر جناب شاہ نے نوتعمیر شدہ ICU کا افتتاح بھی کیا نیز پوسٹ گریجویٹ ہاسٹل کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
جناب شاہ نے کہا کہ جس وقت نریندر مودی وزیر اعظم بنے تھے، اُس وقت ملک میں 7 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، AIIMS تھے، جن میں سے چھ اٹل بہار واجپئی کی قیادت والی حکومت کے دوران قائم کئے گئے تھے۔ مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ اب ملک میں 23 ایمس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 سے بڑھ کر 766 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ MBBS سیٹوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ ہوگئی ہے، جن میں آئندہ پانچ سالوں میں مزید 85 ہزار سیٹوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ جناب شاہ نے مختلف شعبوں میں NDA حکومت کے ذریعے کئے گئے بہت سے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی، ریاستی وزیر صحت آرتی سنگھ راؤ، ریاست کے BJP کے سربراہ موہن لال Badoli، کروکشیتر سے BJP کے رکنِ پارلیمنٹ نوین جِندل اور دیگر عمائدین اِس موقع پر موجود تھے۔ x