ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 2:26 PM

printer

مرکزی حکومت نے فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں تقریباً تین گنا اضافہ کیا ہے:شیوراج سنگھ

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مرکز نے کم از کم بنیادی قیمت میں قریب تین گنا اضافہ کردیا ہے۔لوک سبھی میں آج ایک سپلمنٹری سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے لاگت پر پچاس فیصد نفع جوڑتے ہوئے کم از کم بنیادی قیمت طئے کی ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ UPA حکومت کے دوران چاول کی کم از کم امدادی قیمت 1310 روپے فی کوئنٹل تھی جو بڑھا کر 2300 روپے فی کوئنٹل کردی گئی ہے۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ جوار کی کم از کم امدادی قیمت 1500 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 3371 روپے فی کوئنٹل جبکہ باجرہ کی کم از کم امدادی قیمت 1250 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2625 روپے فی کوئنٹل کردی گئی ہے۔وہیں راگی کی کم از کم امدادی قیمت کو 1500 روپے   فی کوئنٹل سے بڑھا کر 4269 روپے فی کوئنٹل کردیاگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں