مرکز نے پیاز کی برآمد پر عائد 20 فیصد محصول واپس لے لیا ہے۔ اس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ صارفین کے امور، خوارک اور عوامی نظامِ تقسیم کی وزارت کے مطابق اس سے کسانوں کو منافغ بخش قیمت ملنا یقینی ہوگا۔ ساتھ ہی صارفین کو بھی پیاز مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوگی۔ وزارت نے مزید کہا کہ کہ توقع کے مطابق ربیع کی اچھی فصل ہونے کے تناظر میں پیاز کی منڈی اور خردہ دونوں قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ اندازے کے مطابق ربیع سیزن کے دوران پیاز، سمیت فصل کی اچھی پیداوار سے امید ہے کہ آئندہ مہینوں میں منڈی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔
20 فیصدی برآمداتی محصول پچھلے برس ستمبر میں لاگو کیا گیا تھا تاکہ پیاز کی گھریلو دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔x