ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 9:39 PM

printer

مرکز نے بہار، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور پڈوچیری کیلئے، ایک ہزار 280 کروڑ روپے کی رقم،  قدرتی آفات سے متعلق امداد کے طور پر جاری کی ہے

سرکار نے بہار، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور مرکز کے انتظام والے علاقے پڈوچیری کیلئے ایک ہزار 280 کروڑ روپے سے زیادہ کی اضافی امداد کی منظوری دی ہے جنہیں گزشتہ برس قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وزارتِ داخلہ نے آج ایک بیان میں بتایا ہے کہ سرکار نے باقاعدہ درخواست موصول ہونے کا انتظار کئے بغیر آفات کے فوراً بعد اِن ریاستوں میں نقصانات کے تخمینے کیلئے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں روانہ کی تھیں۔

اُس نے مزید کہا ہے کہ 2024-2025 میں آفات سے نمٹنے کے فنڈ کے تحت 28 ریاستوں کو 20 ہزار 264کروڑ روپے اور آفات سے نمٹنے کے قومی فنڈ کے تحت 19 ریاستوں کو پانچ ہزار 160 کروڑ روپے سے زیادہ جاری کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آفات کے اثرات کو کم کرنے سے متعلق ریاستی فنڈ سے 19 ریاستوں کو تقریباََ پانچ ہزار کروڑ روپے اور آفات کے اثرات کو کم کر نے سے متعلق قومی فنڈ سے 700 کروڑ روپے بھی 8 ریاستوں کو جاری کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں