ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 10, 2025 2:43 PM

printer

مالی سال25-2024میں بھارت سے اشیاء اور خدمات کی برآمدات 8 کھرب 20 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئیں

عالمی منڈیوں میں اقتصادی غیریقینی کی کیفیت کے باوجود مالی سال 2024-25 کے دوران بھارت سے اشیاء اور خدمات کی برآمدات 8 کھرب 20 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئیں۔ کامرس کی وزارت نے کہا ہے کہ اس سے سابقہ مالی سال کے مقابلے چھ فیصد اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔ سابقہ مالی سال میں یہ برآمدات سات کھرب 78 ارب ڈالر مالیت کی رہی تھیں۔کامرس اور صنعتوں کے محکمے کے وزیر پیوش گوئل نے ابھرتے ہوئے تجارتی منظرنامے پر تبادلہئ خیال کیلئے نئی دلّی میں برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسل اور صنعتی اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں اِن اعداد و شمار کا انکشاف کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران جناب پیوش گوئل نے برآمد کاروں کو باہمی طور پر فائدہ مند کثیر رخی دو طرفہ تجارتی سمجھوتے کیلئے امریکہ کے ساتھ جاری بات چیت سے واقف کرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں