ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ماؤ نوازوں نے مبینہ طور پر ایک خط جاری کیا ہے، جس میں مسلح تصادم کو روکنے اور امن مذاکرات کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ماؤ نوازوں نے مبینہ طور پر ایک خط جاری کیا ہے، جس میں مسلح تصادم کو روکنے اور امن مذاکرات کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق CPI (ماؤسٹ) کی مرکزی کمیٹی نے تیلگو زبان میں یہ خط جاری کیا ہے، جس میں مرکزی حکومت سے جاری آپریشن ”کاگر“ کو روکنے کی درخواست کی ہے۔

اس خط کا جواب دیتے ہوئے چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ وِجے شرما نے واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ بشرطیکہ اس کے لیے کوئی پیشگی شرائط نہ ہوں۔

نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے کہا کہ اگر نکسلیوں نے آئین کا احترام نہیں کیا اور متوازی نظام نافذ کرنے کی کوشش کی تو پھر کسی قسم کی بات چیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں