دلی اسمبلی اپنے نومنتخبہ MLAs کے لیے دو روزہ Orientation پروگرام منعقد کرے گی، جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کا مقصد قانون سازوں کو پارلیمانی کارروائیوں کی معلومات مثالی ضابطہئ عمل اور بہتر حکمرانی کے طریقوں سے آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں دلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا، نائب اسپیکر موہن سنگھ Bist، دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور اپوزیشن کی رہنما آتشی سمیت کئی معزز شخصیات موجود ہوں گی۔ پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ یہ Orientation پروگرام MLAs کی قانون سازیہ سے متعلق صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کی ایک اہم پہل ہے۔
مذکورہ پروگرام، پارلیمانی کارروائیوں،Legistative مسودے اور بامعنی بحث و مباحثے کو سمجھنے میں اسمبلی میں اُن کے مؤثر شراکت داری کے لیے ان کی مدد کرے گا۔ یہ دو روزہ پروگرام اچھی حکمرانی پالیسی سازی اورLegislatve فریم ورک کے موضوع پر ماہرین کے لیکچرس، پینل مباحثے اور بات چیت کے اجلاس پر مرکوز ہوگا۔ جمہوریتوں کا پارلیمانی تحقیق اور تربیت سے متعلق ادارہ (PRIDE) تربیتی اجلاس منعقد کرہاہے۔