وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ تقریبات RDC 2025 کی جھانکی کا موضوع ’Swarnim Bharat: وراثت اور وِکاس‘ ہوگا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران کرتویہ پتھ پر اپنی جھانکیاں پیش کرنے کیلئے 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، دادر و نگر حویلی، دمن اور دیو، گوا، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک اور دیگر شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ یوم جمہوریہ کی تقریبات 2025 کیلئے مرکزی حکومت کی 11 وزارتوں اور محکموں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ منتخب جھانکیاں دنیا بھر کے ناظرین کیلئے سورنم بھارت: وراثت اور وکاس کو اُجاگر کرتے ہوئے بھارت کی متنوع طاقت اور ایک شاندار مستقبل کی جانب آگے بڑھتے ہوئے اُس کی مسلسل ارتقاء پذیر ثقافتی جامعیت کو پیش کریں گی۔×