مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے کہا ہے کہ قومی جمہوری اتحاد، NDA پوری طرح متحد ہے اور مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ بہار کے NDA لیڈروں نے کل نئی دہلی میں میٹنگ کی اور ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور RJD کے درمیان بالادستی کی جنگ جاری ہے۔ بہار میں اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں منعقد ہونے ہیں۔
Site Admin | March 27, 2025 10:13 PM
قومی جمہوری اتحاد، NDA پوری طرح متحد ہے اور مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے: چراغ پاسوان
