ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 26, 2024 4:35 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ملک کی مکمل ترقی کیلئے قبائلی افراد کی سرگرم شمولیت ضروری ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ قبائلی لوگ ایسے علم کا ذخیرہ ہیں، جو قدرتی طور پر زندگی گزار کر حاصل کیا جاتا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، آئی آئی ٹی بھِلائی کے  تقسیم اسناد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ قبائلی لوگوں کے طرز زندگی سے علم حاصل کرکے ملک کی پائیدار ترقی میں اہم تعاون دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جامع ترقی صرف تبھی ممکن ہے جب ترقی کے عمل میں قبائلی لوگوں کی فعال شراکتداری ہو۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ کی زمین، قبائلی روایت اور ثقافت سے ما لا مال ہے۔ قبائلی لوگ قدرت کو قریب سے جانتے ہیں اور ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے صدیوں سے زندگی گزاررہے ہیں۔

         تقریب کے دوران صدر جمہوریہ مرمو نے سات طلبا کو  سونے کے تمغے عطا کئے۔ چھتیس گڑھ کے گورنر رامن ڈیکا اور وزیراعلیٰ وشنودیو سائی بھی اس موقع پرموجود تھے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں