صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ماحولیات کے تحفظ کی غرض سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ نئی دلّی کے وگیان بھون میں ماحولیات 2025 کے موضوع پر قومی کانفرنس کا افتتاح کررہی تھیں۔ محترمہ مرمو نے اور زیادہ بیداری کرنے، ماحولیات کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں اور تعاون اور اشتراک پر زور دیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی میں محکمے کے وزیر بھوپندر یادو نے کہا کہ بھارت کاربن کے اخراج میں اور زیادہ کمی لانے کیلئے نت نئے طریقوں پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی تیار کرنے والا بھارت، دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اور اُس نے 2030 تک لگاتار استعمال ہونے والی 500 گیگاواٹ توانائی تیار کرنے کا نشانہ رکھا ہے۔ x
Site Admin | March 29, 2025 2:48 PM
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ماحولیات کو محفوظ بنانے کی غرض سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
