صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لِسبن میں اپنے پرتگالی ہم منصب Marcelo Rebelo de Sousa کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر مُرمو نے بھارت اور پرتگال کے مابین رشتوں کو تاریخی قرار دیا۔ جو اب جدید اور کثیر رُخی شراکتداری کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔
وفد کی سطح کے مذاکرات کے بعد صدر جمہوریہ اور پرتگال کے صدر کے مشترکہ بیان میں دونوں ملک تجارت میں باہمی تعاون اور مضبوط اقتصادی تعلقات پر اتفاق کہا۔ بھارت اور پرتگال نے تجارت، قابل تجدید توانائی، گرین ہائڈروجن، IT اسٹارٹ اپ، تجدید کاری اور مہارت کی نقل و حرکت سے متعلق شعبوں میں شراکتداری کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک نے سیاحت، ثقافت، تعلیم، دوا سازی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ میں ربط اور تعاون پر بھی اتفاق کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اُنہوں نے پرتگال کے اپنے ہم منصب کے ساتھ وسیع اور مثبت مذاکرات میں حصہ لیا جن میں باہمی تعلقات سے متعلق متعدد شعبے شامل ہیں۔
اس سے قبل دن میں صدر مرمو نے پرتگال کے قومی شاعر Luis Vaz de Camoes کے مقبرے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر مرمو اور صدر Rebelo de Sousa نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے جانے کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ ٹکٹ بھارت اور پرتگال کے فن اور ثقافتی وراست کی عکاسی کرتا ہے۔
9 اپریل سے 10 اپریل تک صدر مُرمو slovakia کے صدر Peter Peelegriani کی دعوت پر Slovakia کا دورہ کریں گی۔ اُن کا یہ دورہ گزشتہ 29 سال میں بھارت کے صدر کا Slovakia کا پہلا دورہ ہوگا۔