ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں ماحولیات سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں، ماحولیات 2025 پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ اس دو روزہ پروگرام میں ماحولیات سے متعلق اہم معاملات اور قابلِ عمل حل تیار کرنے پر تبادلہئ خیال کے لیے ماحولیات سے متعلق ماہرین، پالیسی ساز اور کارکن جمع ہوں گے۔ یہ کانفرنس قومی گرین ٹرائبونل کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں 4 تکنیکی اجلاس ہوں گے، جس میں آب و ہوا کی تبدیلی، آلودگی پر قابو پانے، حیاتیاتی تنوع برقرار رکھنے اور پائیدار ترقی سمیت ماحولیات کو درپیش چیلنجز پر بات چیت ہوگی۔ اِن اجلاس کا مقصد بھارت اور پوری دنیا میں ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے تمام سیکٹروں میں بامعنیٰ بات چیت اور تعاون کو پروان چڑھانا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں