ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 9, 2025 9:38 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کَل پریاگ راج میں مہاکنبھ جائیں گی۔ وہ گنگا، یمنا اور سرسوتی دریاؤں کے سنگم تریوینی سنگم میں پوتر ڈُبکی لگائیں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کَل پریاگ راج میں مہاکنبھ جائیں گی۔ وہ گنگا، یمنا اور سرسوتی دریاؤں کے سنگم تریوینی سنگم میں پوتر ڈُبکی لگائیں گی۔ صدر جمہوریہ پریاگ راج میں اکشے وَت اور بڑے ہنومان مندر کا بھی دورہ کریں گی۔ محترمہ مرمو ڈیجیٹل مہاکنبھ تجربہ گاہ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مہاکنبھ کا نظارہ کریں گی۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اِس موقع پر موجود ہوں گے۔
گاندھی شلپ بازار مہاکنبھ میں توجہ کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے، جہاں ملک بھر کے دستکار اپنے روایتی آرٹ اور دستکاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل کی وزارت نے اِس شلپ بازار کا اہتمام کیا ہے، جس میں 100 سے زیادہ دکانیں لگائی گئی ہیں۔
اِس بازار میں کپڑوں اور لکڑیوں کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ دستکاری کے مختلف سامانوں کی نمائش کی گئی ہے۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے پریاگ راج دستکاری کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر تانیہ بنرجی نے کہا کہ کئی ریاستوں کے دستکار اِس بازار میں اپنی اپنی منفرد دستکاری کی نمائش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں