ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 11, 2025 2:40 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سلوواکیہ کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سلوواکیہ کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ صدرجمہوریہ کا یہ سرکاری دورہ کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت کا حامل رہا، کیونکہ تقریباً 30 سال کے وقفے کے بعد کسی بھارتی صدر کا سلوواکیہ کا دورہ ہوا ہے۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے سلوواکیہ کے صدر  پیٹر پیلیگرینی اور وزیر اعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات کی اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔

دورے کے دوران دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ ایک بزنس فورم کا بھی انعقاد کیا گیا۔ صدر جمہوریہ نے Nitra میں واقع ٹاٹا-جیگوار لینڈ روور مینوفیکچرنگ پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔

صدرجمہوریہ مرمو کو Nitra میں واقع کونسٹنٹائن دی فلاسفر یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔ انہوں نے سلوواکیہ میں مقیم بھارتی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کی۔

صدر جمہوریہ نے سلوواکیہ-بھارت بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔

 سلوواکیہ کے صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا، جس پر صدر مرمو نے گہرے تشکر کا اظہار کیا۔

یہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری مواقع کو مزید فروغ دیتا ہے، خاص طور پر آٹو موبائل، اسٹیل، ریلویز، بایو فیول کے شعبوں کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود، سیاحت اور تخلیقی فنون جیسے نئے میدانوں میں بھی اہمیت کا حامل رہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں