ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 9:56 PM

printer

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی اور دلّی سرکار نے قومی راجدھانی میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا نافذ کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ 

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی اور دلّی سرکار نے قومی راجدھانی میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا نافذ کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔    یہ ہراول اسکیم، ملک بھر میں فی خاندان پانچ لاکھ روپے کی جامع صحت کوریج فراہم کرتی ہے۔ البتہ دلّی سرکار اِس ضمن میں پانچ لاکھ روپے کی اضافی رقم فراہم کرے گی، جس کے ساتھ ہی صحت کی مجموعی کوریج فی خاندان 10 لاکھ روپے سالانہ   ہوجائے گی۔ تقریب کے دوران مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے بتایاکہ قومی راجدھانی میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ اہل کنبے اِس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ صحت کیلئے علاج کے اخراجات کا اوسط حصہ، جو 2014 میں 62 فیصد تھا، اب کم ہوکر 38 فیصد رہ گیا ہے۔

جناب نڈا نے زور دے کہاکہ یہ اسکیم صرف ایک معمول کا صحت بیمہ نہیں ہے، بلکہ یقین دہانی کی ایک اسکیم ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دلّی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اجاگر کیا کہ قومی راجدھانی کے باشندے اِس اسکیم سے ملک بھر میں پینل میں شامل 30 ہزار سے زیادہ اسپتالوں میں علاج کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیاکہ کارڈوں کی تقسیم کا آغاز اِس مہینے کی 10 تاریخ سے ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں