آج سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے اسکولوں میں 25 ہزار سے زیادہ اساتذہ اور دیگر عملے کی تقرری کو ناجائز قرار دینے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تقرری کا پورا عمل ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی پر مبنی تھا۔ بھارت کے چیف جسٹس سنجیوکھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل ایک بینچ نے کہا کہ تین مہینوں کے اندر اندر مغربی بنگال کے اسکولوں میں نئے سِرے سے تقرری کا عمل مکمل ہونا چاہئے۔×
Site Admin | April 3, 2025 2:57 PM
سپریم کورٹ نے مغربی بنگال سرکار کے مقرر کردہ 25 ہزار سے زیادہ اساتذہ کو برخاست کردیا ہے۔
