سپریم کورٹ نے آج الہٰ آباد ہائی کورٹ کے اُس حکم پر عبوری روک میں توسیع کی ہے، جس میں سری کرشن جنم بھومی شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ کے سلسلے میں عدالت کے ذریعے مقرر کئے گئے کمشنر کے ذریعے متھرا میں شاہی عیدگاہ مسجد کے معائنے کی بات کہی گئی ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وِشو ناتھن پر مشتمل بینچ، اُن درخواستوں پر سماعت کررہی تھی، جنہیں مسجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کیلئے دائر کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 16 جنوری 2024 کو الہ آباد ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگا دی تھی، جس میں ہندو عقیدتمندوں کو معائنے کی اجازت دی گئی تھی۔ حالانکہ روک میں توسیع کی گئی ہے، لیکن الہ آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔x
Site Admin | January 22, 2025 10:14 PM
سپریم کورٹ نے آج الہٰ آباد ہائی کورٹ کے اُس حکم پر عبوری روک میں توسیع کی ہے
