ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 24, 2024 2:46 PM

printer

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کَل مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کَل مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ کھجوراہو میں بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ Ken-Betwa دریا سے متعلق قومی پروجیکٹ کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے، جو قومی منظر نامے میں تیار کئے گئے منصوبے کے تحت، دریاؤں کو باہم مربوط کرنے کا ملک کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ اِس پروجیکٹ سے مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں مختلف ضلعوں میں سینچائی کی سہولیات فراہم ہوں گی، جس سے لاکھوں کسان کنبوں کو فائدہ ہوگا۔ اِس پروجیکٹ سے خطے کے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔

وزیر اعظم مودی آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔ وہ ایک ہزار 153 اٹل گرام سُشاسن عمارتوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اِن عمارتوں کا گرام پنچایتوں کے کام کاج اور ذمہ داریوں میں اہم رول ہوگا، جس کے سبب مقامی سطح پر اچھی حکمرانی کی جاسکے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں