ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 10:03 AM | Vaishnaw TN Visit

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو آج سے تمل ناڈو کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو آج سے تمل ناڈو کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے میں Pamban ریل بِرِج کے افتتاح کی، آخری وقت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے رامیشورم جائیں گے۔ اِس پُل کی، حال ہی میں جدید کاری کی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اِس نئے Pamban ریل بِرِج کا افتتاح کرنے کے لیے کَل تمل ناڈو جائیں گے۔ یہ پُل سمندر پر تعمیر کیا گیا، بھارت کا ایسا پہلا پُل ہے، جس کے کچھ حصے کو اوپر اٹھایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم ایک ٹرین اور ایک بحری جہاز کو بھی اِس پُل سے جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور اِس پُل کی کارکردگی کا نظارہ کریں گے۔

مرکزی وزیر ویشنو اُس ٹرین میں سفر کریں گے جسے وزیراعظم جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اُن کے ہمراہ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل۔مروگن بھی ہوں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں