Palm Sunday یعنی ایسٹر سے ایک روز قبل کے اتوار کو شمالی یوکرین کے شہر Sumy کے مرکز میں روس کے میزائل حملے کے بعد کم از کم 32 افراد، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہوگئے اور 84 دیگر زخمی ہوگئے۔
Palm Sunday، عیسائیوں کی تعطیل کا دن ہے جو کہ مقدس ہفتے کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جب یہ حملہ ہوا، اُس وقت کئی لوگ چرچ میں عبادت میں مصروف تھے۔ 2023 سے یوکرین کے شہریوں پر ہونے والا یہ سب سے خونیں حملہ تھا۔
زخمیوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق چرچ میں سال کے مصروف ترین ایام میں اِس دن، جبکہ سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم تھا۔ دو بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
صدر ولودمیر زیلنسکی نے دہشت کی علامت قرار دیتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے اور شدید عالمی ردّ عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ x