روس نے بھارت کے ساتھ اپنے کلیدی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کی توثیق کی ہے۔ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 78 ویں سال کے موقع پر ایسا کیا گیا ہے۔ ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں روس کے وزیرِ خارجہ نے بھارت کو مبارکباد پیش کی ہے اور باہمی تعلقات میں پیشرفت جاری رہنے کے سلسلے میں ایک اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ روس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کیلئے مستقل سیٹ کی کوشش کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور مضبوط باہمی اعتماد کو اجاگر کیا ہے۔
وزارت نے اِن دنوں جاری اعلیٰ سطح کے سیاسی مذاکرات کا بھی ذکر کیا ہے، جس میں صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان 2024 میں دو سربراہ کانفرنسوں کا ذکر شامل ہے۔ اِس برس دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار 60 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
روس نے نیوکلیائی توانائی بالخصوص Kudankulam پلانٹ کا بھی تعاون کے ایک کلیدی شعبے کے طور پر اعتراف کیا ہے۔ ساتھ ہی دفاع، خلاء، ٹیکنالوجی اور ثقافتی میل ملاپ کا بھی ذکر کیا ہے۔ دونوں ملک کثیر قطبی دنیا اور عالمی حکمرانی میں، عالمی جنوب کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کیلئے اپنی حمایت کا سلسلہ رکھیں گے۔ x