الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے شروع کے 8 مہینوں میں اسمارٹ فونز کی برآمداتی قیمت ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ویشنو نے کہا کہ پروڈکشن سے متعلق ترغیب، PLI اسکیم کی وجہ سے ملک میں اِسمارٹ فون کی ترقی میں، پچھلے سال کی بہ نسبت 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال میں اسمارٹ فونز کی برآمدات میں اضافہ کرکے اِسے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے تک کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔
اسمارٹ فون شعبے میں PLI اسکیم کی وجہ سے روزگار کے تین لاکھ سے زیادہ براہ راست اور چھ لاکھ بالواسطہ موقعے پیدا ہوئے ہیں۔ x