ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 3:00 PM

printer

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ارکان نے BJP کے ممبرِ پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کے الزام پر احتجاج کرتے ہوئے آج ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ارکان نے BJP کے ممبرِ پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کے الزام پر احتجاج کرتے ہوئے آج ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ جناب ٹھاکر نے اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے کے خلاف زمین ہڑپنے کا الزام لگایا تھا۔ آج صبح جب ایوانِ بالا کی کارروائی شروع ہوئی تو جناب کھڑگے نے کہا کہ BJP لیڈر نے اُن کے خلاف ایک بے تکا الزام لگایا ہے، جس سے اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کَل لوک سبھا میں جناب ٹھاکر کی اِس رائے زنی کیلئے اُن سے معافی کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ کوئی بھی کسی کی ساکھ اور شہرت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، جو دہائیوں کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بات ایوان کے ریکارڈ سے ہٹائی جاچکی ہے، اُسے نہیں اٹھایا جانا چاہیئے۔ اِدھر لوک سبھا میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ارکانِ پارلیمنٹ اور کچھ دیگر اپوزیشن ارکان ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔ یہ ارکان اقلیتوں پر مبینہ حملے پر احتجاج کررہے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں