دلی کے مصطفےٰ آباد علاقے میں ایک چھ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس میں چار افراد کی موت ہوگئی اور ملبے کے اندر تقریباً آٹھ سے دس افرادکے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شمال مشرقی ضلعے کے ایڈیشنل DCP سندیپ لامبا نے بتایا کہ یہ حادثہ آج رات دیر گئے تقریباً 3 بجے پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق آفات کے بندوبست کے قومی دستے NDRF اور دلی پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئی ہیں اور بچاؤ کارروائی جاری ہے۔
آگ پر قابو پانے والی 10 گاڑیاں بھی روانہ کی گئی ہیں۔x