ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 5, 2025 10:26 AM | Delhi Poll

printer

دلّی میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ سبھی 70 حلقوں کے لیے ووٹنگ، صبح 7 بجے شروع ہوئی اور یہ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

دلّی میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ سبھی 70 حلقوں کے لیے ووٹنگ، صبح 7 بجے شروع ہوئی اور یہ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ امید ہے کہ ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ مجاز ووٹرز، 699 امیدواروں کے لیے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

قومی راجدھانی میں، آزادانہ، شفاف اور پُر امن پولنگ کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اِن سبھی حلقوں میں 13 ہزار 700 پولنگ بُوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اِن میں سے 70 پولنگ اسٹیشنوں پر پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہے، جبکہ دیگر 70 پولنگ اسٹیشنوں کا انتظام، معذور افراد سنبھال رہے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے، خوش اسلوبی سے انتخابات کرائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔

ایک کروڑ 56 لاکھ رائے دہندگان میں سے 83 لاکھ سے زیادہ مرد، اور تقریباً 72 لاکھ خواتین ہیں۔ ایک ہزار 267 تیسری صنف کے ووٹرز ہیں۔

ووٹوں کی گنتی ہفتے کو کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں