ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 10, 2025 2:48 PM

printer

دلّی سرکار آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا سلسلہ آج سہ پہر شروع کررہی ہے

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا آج نئی دلی میں آغاز ہورہا ہے۔ اِس اسکیم کے تحت ہر اہل کنبے کو ہر سال 5لاکھ روپے تک کا مفت صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ مذکورہ اسکیم کے تحت دلی حکومت نے بھی مزید اضافی 5 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا اور دلی کی وزیر اعلیٰ رکھا گپتا اِس موقع پر موجود رہیں گے۔ تقریب کے دوران وہ مستفدین کو آیوشمان کارڈ تقسیم کریں گے۔ گزشتہ ہفتے صحت سے متعلق قومی اتھارٹی نے اِس اسکیم کے نفاذ کے لیے دلی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔ اِس تقریب کے دوران پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچے مشن کے لیے صحت وخاندانی بہبود کی وزارت اور دلی حکومت کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں