دلّی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے رواں مالی سال 2025-26 کیلئے دلّی میونسپل کارپوریشن میں دلّی سرکار کی جانب سے نمائندگی کیلئے آج دلّی قانون ساز اسمبلی کے 14 ارکان کو نامزد کیا۔ نامزدگیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گپتا نے اجاگر کیا کہ مقرر کردہ MLAs بجٹ وضع کرنے، شہری انتظامیہ اور شہری حکمرانی سے متعلق معاملات میں MCD کی مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلّی کے باشندوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی غرض سے صفائی ستھرائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور میونسپل کارپوریشن کو درپیش دیگر چیلنجوں سے نمٹنے میں یہ نامزد MLAs، اہم رول ادا کریں گے۔
Site Admin | March 22, 2025 9:29 PM
دلّی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے رواں مالی سال 2025-26 کیلئے دلّی میونسپل کارپوریشن میں دلّی سرکار کی جانب سے نمائندگی کیلئے آج دلّی قانون ساز اسمبلی کے 14 ارکان کو نامزد کیا
