امریکہ کے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن NASA نے اعلان کیا ہے کہ خلاباز Butch Wilmore اور سنیتا ولیمز، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نو ماہ سے زیادہ عرصے سے پھنسے ہوئے ہیں، زمین پر واپس آ رہے ہیں۔ یہ دونوں خلاء باز بھارتی وقت کے مطابق 10 بجکر 35 منٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوئے اور اب زمین پر واپس آنے کیلئے 17 گھنٹے کے سفر پر ہیں۔ ڈریگن خلائی جہاز کے ہیچ کو بند کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور یہ کل صبح تین بجکر 27 منٹ پر زمین پر پہنچے گا۔ ایک سرکاری بیان میں، NASA نے تصدیق کی ہے کہ Crew-9 مشن کی واپسی کیلئے حالات سازگار ہیں۔ فلوریڈا کے ساحل سے دور سمندر میں خلابازوں کے اترنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، ایک اور SpaceX Crew ڈریگن کرافٹ جلد ہی NASA کے خلاباز Nick Hague اور Roscosmos کے خلاباز Aleksandr Gorbunov کو زمین پر واپس لے کر آئے گا۔ بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز کے پہلے عملے کے مشن کے بعد، عملے کے یہ ارکان گزشتہ سال جون سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ہیں۔ بوئنگ اسٹار لائنرز کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ واپسی کے سفر کیلئے موزوں نہیں تھا۔x
Site Admin | March 18, 2025 2:34 PM
خلاء باز سُنیتا ولیمز اور Butch Wilmore بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 9 مہینے تک پھنسے رہنے کے بعد زمین پر واپس آنے کے لیے 17 گھنٹے کے سفر پر ہیں
