خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی مفادات کو ایک دوسرے کے مطابق بنانے کے طریقِ کار کو مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کِرِسٹوفر Landau کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب مسری نے بھارت – امریکہ جامع عالمی اہم شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
دونوں حکام نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تجارتی، دفاعی اور ٹیکنالوجی کے اشتراک پر بھی بات چیت کی اور نقل و حمل نیز ایک دوسرے کے ملکوں میں آنے جانے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ طرفین نے مشترکہ مفادات کے معاملے پرجاری مذاکرات کو برقرار رکھنے سے اتفاق کیا۔
خارجہ سکریٹری نے جناب Landau کو جلد از جلد بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔x