جناب Stuart Young کو آج St Ann’s کے President House میں Trinidad اور Tobago کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا جائے گا۔ اس وقت وہ توانائی اور توانائی صنعتوں کے وزیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم ڈاکٹر Keith Rowleyکی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔
کل Peoples Movement کے خصوصی Convention سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر Rowley نے کہا کہ حالانکہ وہ وزیر اعظم کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو رہے ہیں، لیکن Trinidad اور Tobago کے لیے ان کا جذبہ اور لگن برقرار رہے گا۔
جنوری کے اوائل میں ڈاکٹر Rowley نے اپنے اِس ارادے کا اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے پہلے استعفیٰ دیں گے اور اس کے بعد وہ Stuart Yong کے نام کا اعلان، اپنے جانشین کے طور پر کریں گے۔×