جموں وکشمیر میں مالی برس 2024-25 کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھارت سرکار کے مرکز اسکیم کے تحت 28 ہزار سے زیادہ خواتین نے مالی امداد حاصل کی۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعددوشمار کے مطابق یہ تعداد مذکورہ اسکیم کی رسائی میں بڑے پیمانے پر اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ 2023-24 کے دوران جموں وکشمیر میں 24 ہزار 574 خواتین کو مالی امداد حاصل ہوئی، جبکہ 2022-23 کے دوران 17 ہزار 110 خواتین کو مالی امداد حاصل ہوئی تھی۔ اسی طرح 2024-25 کے دوران ایک لاکھ 41 ہزار سے زیادہ خواتین کو پردھان منتری ماترو وَندنا یوجنا PMMVY کے تحت فائدے حاصل ہوئے۔ اس اسکیم کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔×
Site Admin | April 5, 2025 4:19 PM
جموں وکشمیر میں مالی برس دو ہزار چوبیس پچیس کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اٹھائیس ہزار سے زیادہ خواتین نے مالی امداد حاصل کی۔
