جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے جل جیون مشن پر عملدرآمد میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ایوان کی ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اسپیکر موصوف نے کہا کہ بجٹ اجلاس شروع ہونے کے بعد سے کئی ارکان اسمبلی ایوان کی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا لگاتار مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسپیکر موصوف نے کہا کہ ایوان مقدم ہے اور جل جیون مشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی چھان بین کیلئے ایوان کی کمیٹی قائم کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے۔
Site Admin | March 22, 2025 9:32 PM
جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے جل جیون مشن پر عملدرآمد میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ایوان کی ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا اعلان کیا ہے
