ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 23, 2025 10:00 PM

printer

جسٹس BR Gavai نے منی پور ہائی کورٹ کی بارھویں سالگرہ کے موقع پر زور دے کر کہا کہ منی پور میں معمول کے حالات کو، مذاکرات اور ایک جگہ یکجا ہوکر بحال کیا جاسکتا ہے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس BR Gavai نے آج کہا ہے کہ تمام مسائل کو آئینی طور طریقوں سے حل کیا جاسکتا ہے۔ امپھال میں منی پور ہائی کورٹ کی بارھویں سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس Gavai نے یہ کہتے ہوئے مذاکرات کی طاقت پر زور دیا کہ جو لوگ ایک جگہ یکجا ہوتے ہیں ان کیلئے حل قابل رسائی ہوتے ہیں۔ منی پور کے دو روزہ دورے پر سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی ایک ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے جسٹس Gavai نے تشدد سے متاثر افراد کے ساتھ اپنے تبادلہ خیال کے تاثرات شراکت کئے۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ اپنے دورے کے دوران انھوں نے Churachandpur اور Bishnupur میں راحت کیمپوں میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔انھوں نے واضح کیا کہ ان لوگوں میں دونوں کمیونٹی کے ارکان شامل تھے جنھوں نے امن نیز موجودہ افراتفری کو ختم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔اسی دوران، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے جاری امن عمل سے خطاب کیا۔ انھوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ صورتحال میں بہتری ہوئی ہے البتہ انھوں نے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت صدر راج کے نفاذ کے بعد، منی پور میں امن قائم کرنے کے تئیں مکمل طور پر عہد بند ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں