تلنگانہ میں، 20 خواتین سمیت 86 ماؤنوازوں نے Bhadradri Kothagudem ضلعے میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔ یہ خودسپردگی، خطے میں امن اور معمول کی صورتحال بحال کرنے کی کوششوں میں ایک اور بڑا قدم ہے۔ یہ علاقہ بائیں بازو کی انتہاپسندی سے عرصہئ دراز سے متاثر رہاہے۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل چندر شیکھر ریڈی نے بتایاکہ یہ خودسپردگی، آپریشن Chueyutha (مدد) پروگرام کے تحت بہبود پر مبنی اقدامات کے ذریعے ماؤنوازوں کی باز آباد کاری کیلئے تلنگانہ پولیس کے محکمے کی جاری کوشش کا نتیجہ ہے۔ خودسپردگی کرنے والے میں سے ہر ایک کو، فوری امداد کے طور پر، باز آباد کاری کیلئے 25-25 ہزار روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ ابھی تک اِس سال ریاست میں 224 ماؤنوازوں نے خودسپردگی کی ہے۔
Site Admin | April 5, 2025 9:49 PM
تلنگانہ میں، 20 خواتین سمیت 86 ماؤنوازوں نے Bhadradri Kothagudem ضلعے میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی
