تلنگانہ میں Tree Man کے نام سے مقبول پدم شری D.Ramaiah کا آج صبح تلنگانہ کے Khammam ضلعے میں ان کے آبائی گاؤں Reddy Palli میں انتقال ہوگیا۔ انہیں دِل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر Khammam سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران، ان کی موت ہوگئی۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ Ramaiah کو ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں ان کی قابل قدر خدمات کیلئے سال 2017 میں پدم شری انعام سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ایک کروڑ سے زیادہ پودے لگائے اور درختوں کی اہمیت کے سلسلے میں بیداری پھیلانے کیلئے وہ بے حد پُرعزم تھے۔ حال ہی میں تلنگانہ حکومت نے نئے طلباء کو تحریک دینے کیلئے ان کی زندگی پر مبنی ایک کہانی چھٹی جماعت کے نصاب میں شامل کی ہے۔
Site Admin | April 12, 2025 3:03 PM
تلنگانہ میں Tree Man کے نام سے مقبول پدم شری D.Ramaiah کا آج انتقال ہوگیا
