تلنگانہ میں، ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے 64 اراکین نے آج ملٹی زون-1 کے پولیس کے انسپیکٹر جنرل چندر شیکھر ریڈی اور Bhadradri Kothagudem ضلعے کے پولیس سپُرنٹنڈینٹ روہت راج کے سامنے رضاکارانہ طور پر خود سپردگی کر دی۔ اِس کے ساتھ ہی گزشتہ دو مہینوں میں جن ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی ہے، اُن کی تعداد بڑھ کر 122 ہوگئی ہے۔ ریڈی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ جن افراد نے ہتھیار ڈالے ہیں، اُن میں 48 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والے ہر ماؤنواز کو فوری امداد کے طور پر 25 ہزار روپے فی کس کی امداد دی جائے گی۔ پولیس کا محکمہ، اُن کی بازآبادکاری کیلئے بھی مدد فراہم کرے گا۔
Site Admin | March 15, 2025 9:28 PM
تلنگانہ میں 64 ماؤنوازوں نے خودسپردگی کی ہے
