تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ آج دنیا میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں سب سے بڑی تعداد میں گریجویٹ بھارت میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دلّی میں Union International De Advocate کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب گوئل نے بتایا کہ ملک کی اوسط عمر 28 اعشاریہ تین سال ہے۔ اس طرح بھارت کا شمار سب سے زیادہ جوان ملکوں میں ہوتا ہے۔ وزیر موصوف نے تیزی سے حصولِ انصاف اور عدالتی نظام میں بہتری اور مستعدی لانے کیلئے ٹیکنالوجی کے رول کو اجاگر کیا۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ قانون داں عمدہ، واضح اور ایک ایسا قانون بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، جو بین الاقوامی سطح پر قانونی اعتبار سے کھرا اترے۔ x
Site Admin | March 29, 2025 3:11 PM
تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ آج دنیا میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں سب سے بڑی تعداد میں گریجویٹ بھارت میں دستیاب ہیں۔
