بیڈمنٹن میں سوئٹزرلینڈ کے Basel میں بھارت کی تریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی جوڑی سوئس اوپن کے خواتین کے ڈبلز کے دوسرے دور میں پہنچ گئی ہے۔ بھارت کی سرکردہ جوڑی نے سوئٹزر لینڈ کی Aline Muller اور نیدرلینڈ کی Kelly Van Buiten کی جوڑی کو پہلے دور میں اکیس-سولہ، اکیس-سترہ سے ہرایا۔ اب کَل پری کوارٹر فائنل میں تریسا اور گائتری کا مقابلہ جرمنی کی جوڑی سے ہوگا۔ دیگر مقابلوں میں دو مرتبہ اولمپک میڈل جیت چکی پی وی سندھو آج شام خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ڈنمارک کی Julie Dawall Jakobsen کا سامنا کریں گی۔ بھارت کے کدامبی سری کانت مردوں کے سنگلز کے پہلے دور میں اپنے ہم وطن کھلاڑی ایچ ایس پرونائے کا سامنا کریں گے۔×
Site Admin | March 19, 2025 3:06 PM
بیڈمنٹن میں سوئٹزرلینڈ کے Basel میں بھارت کی تریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی جوڑی سوئس اوپن کے خواتین کے ڈبلز کے دوسرے دور میں پہنچ گئی
