ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 25, 2025 9:30 AM

printer

بی جے پی حکومت آج 2025-26 کا دلّی بجٹ پیش کرے گی

BJP کی قیادت والی دلّی حکومت آج اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کیلئے بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ پر کل ایوان میں بحث ہوگی، بحث کے بعد اگلے روز اسمبلی میں بجٹ کو منظور کیا جائے گا۔ ایوان میں دلّی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کام کاج سے متعلق CAG کی رپورٹ پیش کئے جانے کے ساتھ کَل پانچ روزہ دلّی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہوا تھا۔ CAG رپورٹ پر بحث آج بھی جاری رہے گی۔

دلّی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے CAG رپورٹ پیش کی اور اعلان کیا کہ دلّی حکومت قومی راجدھانی میں عام آدمی پارٹی کی سابقہ حکومت کی مدت کار پر قرطاس ابیض لائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی سروے جلد پیش کیا جائے گا، کیونکہ ابھی مختلف محکموں کے آڈٹ جاری ہیں۔ دلّی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اس ماہ کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں