ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 3:59 PM

printer

بی ایس ایف نے جموں بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقے میں ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کرکے جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

جموں وکشمیر میں کَل دیر گئے رات جموں بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقے میں ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سرحدی حفاظتی فورس BSF جموں کے تعلقات عامہ کے افسر کے مطابق 4 اور 5 اپریل کی درمیانی رات کو جموں کے سرحدی علاقے میں ایک درانداز کو بین الاقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس درانداز کو RS Pura سیکٹر میں سرحدی چوکی پر ہلاک کردیا گیا۔ دراندازی کے پیچھے کے مقصد کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ پاکستانی رینجرس سے اس سلسلے میں شدید احتجاج درج کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں