ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 24, 2024 10:18 PM

printer

بھارتی نمبروں سے کی جانے والی جعلی انٹرنیشنل کالز میں 90 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے: اطلاعات و نشریات کی وزارت

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا ہے کہ اس سال اکتوبر میں کسی موبائل پر آنے والی جعلی کالز کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی نظام کے شروع ہونے کے بعد سے بھارتی نمبروں سے کی جانے والی Spoofed انٹرنیشنل کالز میں 90 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں بھارتی نمبروں سے کی جانے والی بلاک کی گئی جعلی بین الاقوامی کالز کی تعداد ایک اعشاریہ تین پانچ کروڑ سے گھٹ کر 6 لاکھ ہوگئی ہے۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے نے عوام کو اُن غیر شناخت شدہ بین الاقوامی کالز کا جواب دیتے وقت انتہائی چوکنّا رہنے کی صلاح دی ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بھارت کے کسی سرکاری ادارے سے کی جا رہی ہیں۔

شہریوں کو یہ بھی صلاح دی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی جعلی کال کے بارے میں سنچار ساتھی پورٹل پر اطلاع دیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ جو افراد اس طرح کے سائبر جرائم کا شکار ہوئے ہیں اور کچھ رقم گنوا چکے ہیں، وہ اس معاملے کی اطلاع فوراً ہیلپ لائن نمبر 1930 یا ویب سائٹ:www.cybercrime.gov.in پر دیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں