بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے پانچ سے چھ روز کے دوران شمال مغربی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اگلے تین روز کے دوران ہماچل پردیش کے زیادہ تر حصوں اور دلّی، ہریانہ، راجستھان، مغربی اترپردیش، پنجاب اور گجرات کے زیادہ تر حصوں میں اس مہینے کی 9 تاریخ تک شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔
اِس دوران اگلے چھ سے سات روز کے دوران شمال مغربی بھارت اور وسطی بھارت کے حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج دو سے چار ڈگری سیلیس تک کے اضافے کا امکان ہے۔ x