ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 9:40 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آئندہ سات دنوں کے دوران سوراشٹر اور کَچھ کے علاقے میں لُو چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آئندہ سات دنوں کے دوران سوراشٹر اور کَچھ کے علاقے میں لُو چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 3 سے 5 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہوگا۔

موسمیات کے محکمے نے اگلے چار دنوں کے دوران جنوبی جزیرہ نما بھارت کے کُچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران آج تمل ناڈو، پڈوچیری، کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلی شمالی اور اندرونی علاقوں میں شدید بارش ہوگی۔ آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران اڈیشہ، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں