ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 31, 2025 2:38 PM

printer

بھارتی فضائیہ آج سے یونان میں کثیر ملکی فضائی مشق INIOCHOS-25 میں شرکت کرے گی۔

بھارتی فضائیہ IAF آج سے یونان میں شروع ہونے والی کثیر ملکی فضائی مشق INIOCHOS-25 میں حصہ لے گی۔ یونان کی Hellenic ایئر فورس کی میزبانی میں 12 روزہ یہ مشق ایلِس کے تاریخی علاقے میں Andravida فضائی اڈے پر ہوگی۔ یہ مشق 11 اپریل تک جاری رہے گی۔ بھارتی فضائیہ کے دستے میں SU-30 ایم کے آئی لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ جنگی صلاحیت کے حامل IL-78 اور C-17 طیارے شامل ہوں گے۔ یہ مشق حصہ لینے والی فضائی افواج کے درمیان بین الاقوامی تعاون، تال میل اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ یہ مشق مشترکہ فضائی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنے، پیچیدہ فضائی جنگی حالات میں حکمت عملی کو بہتر بنانے اور کام کاج کے بہترین طور طریقوں کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اِس مشق میں بھارتی فضائیہ کی شرکت نہ صرف اُس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مستحکم کرے گی بلکہ شریک ممالک کے درمیان باہمی سیکھنے اور بہتر تال میل میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ یہ مشق بھارت کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دے گی اور دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں اس کی صلاحیتوں کو تقویت فراہم کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں